مانسہرہ ،2بین الصوبائی منشیات ڈیلر گرفتار،چرس ،پستول برآمد

جمعرات 7 ستمبر 2023 20:40

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2023ء) مانسہرہ پولیس نے 2 بین الصوبائی منشیات ڈیلروں کو گرفتار کر کے ان سے چرس اور پستول برآمد کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ بٹل کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزمان کی گاڑی سے چرس اور پستول برآمد کر لی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان ظاہر شاہ ولد غلام محمد سکنہ یکہ توت پشاور اور محمد اکرم ولد حاجی مولا بخش سکنہ لاہور پشاور اور دیگر علاقوں سے منشیات لا کر مانسہرہ میں سپلائی کرتے تھے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں