بارش اور برف باری کے باعث کاغان، ناراں، شوگراں اور بالائی علاقوں میں موسم انتہائی سرد ہو گیا

کئی علاقوں کی رابطہ سڑکیں سلائیڈنگ اور برف باری کے باعث بند

بدھ 12 دسمبر 2018 23:04

مانسہرہ۔ 12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) بارش اور برف باری کے باعث کاغان، ناراں، شوگراں اور بالائی علاقوں میں موسم انتہائی سرد ہو گیا، کئی علاقوں کی رابطہ سڑکیں سلائیڈنگ اور برف باری کے باعث بند ہو گئی ہیں۔ کاغان سے ناراں تک مقامی گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے تاہم آنے والے سیاحوں کی گاڑیاں شدید برف باری کے باعث پھنس کر رہ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت ہزارہ ڈویژن میں دو روز سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں خوب اضافہ ہوا ہے، بارش کے باعث ناران، کاغان، شوگراں اور پارس میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ دیگر علاقوں سے آنے والے سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں سڑکوں کو فوری طور پر کھولنے کیلئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد سیاحوں کو وہاں سے نکالنے کا سلسلہ شروع ہو گا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں