مردان ،ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 4 ریسٹورنٹس کا ریکارڈ ضبط

جمعہ 23 فروری 2024 22:49

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2024ء) ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے کے پی ریونیو اتھارٹی مردان ریجن نے مردان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 ریسٹورنٹس کا ریکارڈ ضبط کر لیا تفصیلات کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے ایڈیشنل کلیکٹر خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی مردان نیک محمد خان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کلیکٹر آفاق اور انسپکٹر عبدالوحید پر مشتمل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے موٹروے ایم ون پر واقع دسترخوان ریسٹورانٹ اور کیفے ایٹ 24 ریسٹورنٹ، نوشہرہ مردان روڈ پر واقع ٹیکالا ریسٹورنٹ اور تخت بھائی روڈ پر واقع گلیکسی ریسٹورنٹ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر چاروں ریسٹورنٹس کے سیلز کا ریکارڈ ضبط کر لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کلیکٹر آفاق علی کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی لہذا کسی بھی قسم کی قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے ٹیکس کی بر وقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں