کاٹلنگ آپریشن میں ہلاک دہشتگرد دہشت کی علامت تھے، اختر حیات گنڈاپور

ہلاک دہشت گرد محسن قادر کے سر کی قیمت 70لاکھ ،عباس عیسیٰ کے سر کی قیمت50لاکھ روپے مقرر تھی،جوانوں کے حوصلے بلند ،ملک اور قوم کی خاطر ان کی قربانیاں رائیگا ںنہیں جائینگی، آئی جی خیبرپختونخوا

منگل 27 فروری 2024 19:40

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2024ء) آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈا پور نے کہا ہے کہ کاٹلنگ آپریشن میں ہلاک ہو نیوالا دہشتگرد علاقے میں دہشت کی علامت تھے، ہلاک دہشت گرد محسن قادر 17سال سے مردان سمیت کئی اضلاع میں سرگرم تھا جس کے سر کی قیمت 70 لاکھ روپے جبکہ دوسرے مارے جانے والے ساتھی عباس عیسیٰ کے سر کی قیمت50 لاکھ روپے مقرر تھی ۔

وہ مردان میڈیکل کمپلیکس میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ آئی جی مردان ریجن محمد سلمان اور ڈی پی او نجیب الرحمن بھگوی بھی موجود تھے۔اختر حیات گنڈا پور نے زخمی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ واقعے میں فورس کے بہادر ایس پی اعجاز خان شیرپاو شہید جبکہ ڈی ایس پی رورل نسیم خان سمیت 4 اہلکار زخمی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاٹلنگ آپریشن انٹلیجنس بیسڈ آپریشن تھا پو لیس سمیت دیگر سیکورٹی ادارے کئی سال سے دہشتگرد محسن قادر کی تلاش میں تھے وہ دہشتگردی کے کئی واقعات میں مطلوب تھے اس نے یہاں سے سوات میں دہشتگردوں کی بھی مدد کی تھی ۔آئی جی نے کہاکہ ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں ملک اور قوم کی خاطر ان کی قربانیاں رائیگا ںنہیں جائینگی۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں