شوہر اور سسرال کی طرف سے مبینہ تشدد کے بعد گھر سے بے دخل کی جانے والی شادی شدہ سنیتا کماری کا احتجاج

مجھے شوہر اور سسرال 6 روپیہ کی قیمت لگاکر جرگہ کے ذریعے فروخت کرنا چاہتے ہیں انصاف نہ ملا تو نہر میں چھلانگ لگاکر خودسوزی کرلوں گی : سنیتا کماری

اتوار 25 اپریل 2021 21:05

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2021ء) مٹیاری کے قریب اڈیرولعل میں شوہر اور سسرال کی طرف سے مبینہ تشدد کے بعد گھر سے بے دخل کی جانے والی شادی شدہ سنیتا کماری کا بند مکان کے سامنے کڑی دھوپ میں احتجاج ،مجھے شوہر اور سسرال 6 روپیہ کی قیمت لگاکر جرگہ کے ذریعے فروخت کرنا چاہتے ہیں انصاف نہ ملا تو نہر میں چھلانگ لگاکر خودسوزی کرلوں گی : سنیتا کماری ۔

مٹیاری کے قریب اڈیرولعل اسٹیشن گاں کے سوک سینٹرکالونی کی رہائشی شادی شدہ لڑکی سنیتا کماری کے مطابق میرا شوہر اور سسر بلاجواز مجھ پر تشدد کرکے جرگہ کے ذریعے میری زندگی کا 6 روپیہ میں سوداکرکے مجھے فروخت کرنا چاہتے ہیں ۔سنیتا کماری کے مطابق ان کے مذہب میں عورت کی قیمت 6روپے مقرر ہے اور وہ 6 روپے دے کر میری زندگی کے فیصلے کی تیاری کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

روزانہ طرح طرح کے لوگ مجھے گھر کے سامنے سے اٹھنے کی دھمکیاں دے رہیں ہیں ان کا کہنا تھاکیمعصوم بیمار بیٹے کا علاج نہ کرانے سے وہ بھی دم توڑگیاہے۔اور میں اپنے ہی گھر کے باہر ہی اپنی زندگی گذارنے پہ مجبور ہوں ان کا کہناتھاکیکئی دن گذرگئے میری فریاد سننے کو کوئی تیار نہیں ۔سنیتا کماری نے بالاحکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئیعندیہ دیاہے کے اگر متعلقہ حکام سے انصاف نہ ملا تو اپنی معصوم بچی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلوں گی۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں