ہالاکے گودام اور دوکان پہ ٹیم کاچھاپہ ذخیرہ اندوزی کی جانیوالی لاکھوں مالیت کی چینی ،گندم ،یوریا کھاد کی سینکڑوں بوریاں برآمدگودام سیل

منگل 3 اکتوبر 2023 20:20

xمٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2023ء) ہالاکی گودام اوردوکان پہ اسسٹنٹ کمشنرعابدقمرکا محکمہ ایگریکلچر افسر سید فہیم شاہ، محکمہ فوڈ افسر خان محمد مگسی کے ہمراہ اطلاع پہ بڑی کاروائی کرکے ہالاکے ہندوتاجر تاراہ چند بااثر شخصیت کے گودام اوردوکان پہ چھاپہ مارکر لاکھوں روپیہ کی سینکڑوں یوریا کھاد،گندم،چینی دیگر اشیاء کی بھاری مقدار میں ذخیرہ اندوزی کی جانے والی بوریاں برآمد کرکے گودام کو سیل کرلیا گیاجبکے دوکان پہ تاجر سے معلومات لی گئی اور کہاگیا کیاس سلسلے میں کمشنر حیدرآباد کواطلاع دی جائیگی کمشنر کیاحکامات پر پہلے مرحلے میں اس گودام پر اقدامات اٹھاکردوسری کاروائیاں کی جائیں گی مذکورہ کاروائیوں پر سول سوسائٹی شہریوں نے مہنگائی کوکنٹرول کرنیکے لیئے منافع خور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی پر خوشی کااظہارکیاہے ۔

۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں