kمتعلقہ اسپتال ماہر ڈاکٹرز اور بنیادی سہولیات سے محروم

منگل 24 اکتوبر 2023 20:20

ظ مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2023ء) ضلع کی بڑی آبادی پر مشتمل شہر ہالاکا ایم ایس ہالاکی تعلقہ اسپتال ماہر ڈاکٹرز اور بنیادی سہولیات سے محروم، اسپتال بھوت بنگلہ اور موت گھاٹ میں تبدیل، سرجن ڈاکٹر کی کمی کے باعث آپریشن بند، چائلڈ کیئر وارڈ اور قائم شدہ نرسری روم بند، چیسٹ وارڈ اور یورولوجی وارڈ ڈاکٹرز کی تعیناتی نہ ہونے سینان ٹیکنیکل عملہ چلانیلگا ایمرجنسی ٹراما سینٹر میں ڈاکٹروں کی ایس این ای نہ ہونے سے ایمرجنسی سسٹم ناکارہ ہو گیا، شہریوں کی جانب سے کی جانے والی حکام کو درخواستیِں کام نہ کرسکی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا، تفصیلات کے مطابق ضلع مٹیاری ضلع کے بڑے شہر ہالاتعلقہ کی سرکاری تعلقہ اسپتال عرصہ دراز سے ماہر ڈاکٹروں اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، کروڑوں روپے کا سالانہ بجٹ ہونے کے باوجود چند ڈاکٹروں کے برائینام چلایا جا رہا ہے، چیسٹ وارڈ اور ہسپتال کے یورولوجی وارڈ میں ڈاکٹرز عدم دستیابی سے نان ٹیکنیکل عملہ برائے نام چلارہاہے ، سرجن ڈاکٹر کی مقرری نہ ہونے سے طویل عرصے سے آپریشن بند پڑے ہیں، ڈاکٹرز کی کمی کے باعث چائلڈ کیئر وارڈ اور قائم نرسری کے کمرے بند پڑے ہیں دل کیوارڈاور ٹراما سینٹر کی ایس این ای نہ ہونیسے ایمرجنسی نظام ناکارہ ہونیسے اکثر مریض حیدرآباد منتقلی کے دؤران دم توڑجاتے ہیں اس سلسلے میں نگراں وزیر اعلا سندہ ، نگران صوبائی وزیر اور سیکرٹری صحت کو شہریوں کیجانب سے درخواستیں کی گئی ہیں لیکن کئی روز گذرنیکے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے اسپتال کی بہتری کے لیئے کوئی اقدامات نہ کئے جاسکے ہیں شہریوں سول سوسائٹی نے افسوس اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکے یاتو متعلقہ حکام کو مقامی اور ضلع مٹیاری کی ہیلتھ انتظامیہ نے غلط مؤقف بتاکر ٹال مٹول کرکے مسئلہ کو ختم کردیا یا متعلقہ حکام مسائل کے حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے انہوں نے نگران وزیر اعلاسندہ ،نگران صوبائی وزیرصحت ،چیف سیکریٹری سندہ ،صوبائی سیکریٹری صحت دیگر سے فوری نوٹس لینے اسپتال کا دؤرہ کرکے مریضوں اور شہریوں سے مسائل معلوم کرکے حل کرنے کا مطالبہ کیاہے

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں