wمٹیاری، منشیات فروشی کے خلاف ہالا پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ

بدھ 13 دسمبر 2023 19:50

) مٹیاری(آن لائن)ہالامیں سندھ یونائٹیڈ پارٹی کی جانب سے انوربرڑوکی قیادت میں ضلع مٹیاری میں منشیات فروشی کیخلاف پریس کلب ہالاپر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین کاکہناتھاکیہالاسمیت ضلع مٹیاری میں پولیس کی سرپرستی میں سماجی معاشرتی برائیاں چل رہی ہیں ضلع بھر میں منشیات فروشی عروج پر ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہورہاہے کئی جانیں ضائع ہورہی ہیں ان کاکہناتھاکہ شکایات کے باوجود ہالا، بھٹ شاہ ، نیوسعیدآباد ، مٹیاری، کھیبرمیں کھلے عام منشیات فروشی عروج پر ہے جہاں پولیس لاکھوں روپیہ ماہوار بھتہ وصول کررہی ہے منشیات فروشوں کے خلاف انہوں نے آئی جی سندہ پولیس ، ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد دیگرسے فوری نوٹس لینے کاپرزور مطالبہ کیاہی

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں