مٹیاری کی 15 سالہ تاریخ میں 34ارب روپے کی سینکڑوں ترقیاتی سکیموں میں افسران کی مبینہ طور اربوں روپے کی کرپشن کاانکشاف

ہفتہ 27 جنوری 2024 21:15

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2024ء) مٹیاری موٹروے میں اربوں روپے کی کرپشن اسکینڈل کے بعد مٹیاری کی 15 سالہ تاریخ میں 34ارب روپے کی سینکڑوں ترقیاتی اسکیموں میں افسران کی مبینہ طور اربوں روپے کی کرپشن کاانکشاف ، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈولپمینٹ کی مانیٹرنگ رپورٹ جاری کردی گئی ، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے رپورٹ سے لاعلمی کااظہار۔

(جاری ہے)

مٹیاری موٹروے اسکینڈل کے بعد ایک اور بڑیاربوں روپیہ کی کرپشن کا انکشاف ہواہے جس میں گذشتہ 15 سالوں میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری کی جانب سیجب محکمہ پلاننگ اینڈ ڈولپمینٹ کی جانب سیرپورٹ طلب کی گئی تو انہوں نیبھانڈہ پھوڑدیا ،جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 34 ارب روپیہ کی 225 ترقیاتی کاموں کی اسکیموں میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈولپمینٹ کی مانیٹرنگ سیل سے سے مانیٹرنگ کرائی گئی تو رپورٹ کیمطابق 115 اسکیموں میں غیرمعیاری کام کرایاگیاہے جبکے صوفی یونیورسٹی بھٹ شاہ ، پبلک اسکول بھٹ شاہ سمیت تین اسکیمیں صرف کاغذات میں موجود ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لال ڈنو منگی سے مقف معلوم کیا گیا توانہوں نے مانیٹرنگ کرنیکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکے ابھی مجھے رپورٹ نہیں دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں