جتنی مرضی دھمکیاں دو، احتساب کا عمل جاری رہے گا، عمران خان
مجھے باہر سے سفارشیں بھی کروائی گئیں، ملک کا دیوالیہ نکال دیا، کہتے جواب نہیں دیں گے،ہم جواب لیں گے، وزیراعظم غ*میں نے عدالت میں 60 دستاویزات دیں،تومجھے صادق اورامین قراردیا، انہوں نے قطری خط دیا، وہ بھی فراڈ نکلا، ڈالر اوپرجانے سے مہنگائی ہے،جلد پاکستان اوپر جائے گا،میانوالی میں ہسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب
جمعہ 19 جولائی 2019 22:06
(جاری ہے)
دنیا کی تاریخ اٹھا کردیکھ لیں کبھی دنیا ان کو یاد نہیں کرتی ، گنگارام، مدرٹریسا، گلاب دیوی، ان لوگوں کو دنیا یاد کرتی ہے۔
صوفی آئے، ان کو دنیا میں عزت ملی۔انہوں نے کہا کہ انیل مسرت آپ کو اردو نہیں آتی ، لیکن آپ کی اردوبلاول بھٹو سے اچھی ہے۔کم ازکم آپ نے کہا کہ میں انیل مسرت ہوں، میں آگے بات نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ میں نے جب یہاں ٹیکنیکل یونیورسٹی بنانی چاہی، سب نے کہا کہ نہیں بن سکتی۔لیکن پھر نمل یونیورسٹی بنائی، آج نمل یونیورسٹی میں 22پی ایچ ڈی لوگ آچکے ہیں۔انگلش کی97فیصد طلبائ ،80فیصد اردومیڈیم کو اسکالرشپ ملا ہے۔نمل میں 50فیصد بچوں کو فرسٹ ڈویڑن ملتی ہے۔ان کو پڑھائی کی بھوک تھی، وہ کھانے کے بعد بھی پڑھتے تھے۔عمران خان نے کہا کہ میانوالی نے میرے لیے بہت کچھ کیا،انیل مسرت نے ہسپتال بنایا ہے ، یہ حکومت کا پیسا نہیں ہے۔آج کل بڑا شور مچا ہوا ہے۔ کبھی ایک پکڑا جا تا ہے تو دوسرا گھبرا جاتا ہے۔چین اگلے 10سالوں میں دنیا میں سب سے زیادہ آگے نکل جائے گا۔ پچھلے پانچ سال میں ساڑھے 400سو وزیروں کو جیلوں میں ڈالا ہے۔اگر یہ بڑا مسئلہ نہیں تو انہوں نے کیوں احتساب کیا میرا سب سے زیادہ رابطہ اورسیز پاکستانیوں سے رہتا تھا،کرکٹ دور میں اور شوکت خانم کے لیے جب جاتا تھا۔ان کو سب سے زیادہ ملک کی تکلیف اور درد ہے۔ 60سال میں ملک کا کل قرض 6ہزار ارب اور پچھلے 10سالوں میں 30ہزار ارب تک چلا جاتا ہے۔کیوں میٹروبس پنجاب میں بنی ، ہرسال 12ارب کا سالانہ نقصان کریں گی۔ یہ پیسا جن لوگوں کی جیبوں میں گیا ہے، ان کا جب تک احتساب نہیں ہوگا، ملک آگے نہیں بڑھے گا، بڑی دھمکیاں دیتے ہیں،میں 22سال سے انتظار کررہا ہوں، اللہ مجھے ایک موقع دے۔ عمران خان نے کہا کہ قرضے لیے ، پھران کا سود دینا پڑ رہا ہے۔احتساب چھوٹے لوگوں کا کیا جاتا تھا۔یہ تمام کیسز ان کے دور کے بنائے ہوئے ہیں، ہم نے صرف یہ کیا ہے کہ اداروں کو کھلا چھوڑ دیا ہے۔جو مرضی دھمکیاں دے ، ڈرامے کرے، احتساب ہوکررہے گا۔ مجھے باہر سے سفارش کروائی گئیں۔شور مچے گا، جمہوریت خطرے میں ہوگی، انتقامی کاروائی ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ انتقامی کاروائی مجھ پر کی گئی تھی، پاناما کیس اٹھایا تومجھ پر 32ایف آئی آر کٹوائی گئیں۔ کیامیں نے کوئی شور مچایا کوئی ڈرامہ کیا عدالت میں 60دستاویزات دیں، جس پر مجھے عدالت نے صادق اور امین قراردیا۔انہوں نے قطری خط دیا، وہ بھی فراڈ نکلا۔یہ کوئی انتقامی کاروائی نہیں ہے۔ سربراہ جوابدہ ہوتا ہے۔ بادشاہ یا ڈکٹیٹرجواب دہ نہیں ہوتا، لیکن جمہوریت میں جواب دینا پڑتا ہے۔ملک کا دیوالیہ نکال دیا۔ کہتے جواب نہیں دیں گے،ہم جواب لیں گے، قوم جواب لے گی۔جب طاقت ور کا احتساب کرلیا تو دوسرے لوگ بھی خوفزدہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر اوپر جائے گا، تومہنگائی توہوگی، مشکل وقت ہے، پاکستان بہت تیزی سے اوپر جائے گا۔متعلقہ عنوان :
میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
ایف آئی اے زونل آفس اسلام آباد میں انسپکٹر عمران احمد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی مذمت
’’ایک میان میں دو تلواریں‘‘
آرمی چیف کی سانحہ 9مئی کے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 20افراد کی سزا معافی اور رہائی کا حکم
بیرسٹر سلطان کی برطانوی حکومت کی طرف سے تعینات کئے جانیوالے پہلے کشمیری نژاد جج بیرسٹر اظہر اقبال کو ..
جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو کمیشن سربراہ بنانے سے پہلے رضامندی حاصل کی تھی، اعظم نذیر
میانوالی، موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق، خاتون شدید زخمی
ملک کے 6 اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
وزیراعظم شہبازشریف کی ملک کو ماحولیاتی خطرات سے بچانے کے لئے پوری قوم کو شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ ..
اگلے سال پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے شیڈول کے ٹکراؤ کا امکان
میانوالی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار