سالانہ نیشنل راک کلاء منگ اور سپورٹ کلائمبنگ کا مقابلہ ، سوئی گیس، پنجاب ، بلوچستان، اور خیبر پختونخواہ، کشمیر اورگلگت بلتستان کی ٹیموں نے حصہ لیا

منگل 17 نومبر 2020 15:07

ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) الپائن کلب آف پاکستان کے زیرِ اہتمام سالانہ نیشنل راک کلاء منگ اور سپورٹ کلائمبنگ کا مقابلہ مار گلہ ہلز اور پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ، سوئی گیس، پنجاب ، بلوچستان، اور خیبر پختونخواہ، کشمیر اورگلگت بلتستان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری نے اپنے خیر مقدمی کلمات میں تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی تمام اتھلیٹ کرونا ایس او پی کا خیال رکھیں گی- سوئی ناردرن گیس کی ٹیم کے منیجر رفاقت علی نے نیشنل راک اور سپورٹس کے مقابلے کروانے پر الپائن کلب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سوئی گیس کا ادارہ اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزاء کرتا ہے اور ہم بحیثیت اداراہ تمام قومی مقابلوں میں بھرپور حصہ لیتے رہیں گی- ابو ظفر صادق نے اپنے اختتامی کلمات میں تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انتہائی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے ملک میں کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور الپائن کلب آف پاکستان آئندہ بھی اسی طرح قومی مقابلوں کا انعقاد کرواتا رہے گا ۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں