بینظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب، وفاقی وزیر احسان مزاری، ذکا اشرف نے کیک کاٹا

بدھ 21 جون 2023 23:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2023ء) سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کا یوم ولادت کے موقع پر وزارت بین الصوبائی رابطہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر احسان مزاری نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد چیئرمین ذکا اشرف کے ہمراہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پر وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہا کہ ہم بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہیں ، بینظیربھٹو کی ملک کیلئے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاے گا۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں