مینگورہ خوڑ کے کنارے شجر کاری مہم کا آغازکر دیا گیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) مینگورہ شہر کو خوبصورت بنانے اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے خوڑ کے کنارے شجر کاری مہم کا آغازکر دیا گیا ہے، پودے لگا کر گرین بلٹ بنایا جائیگا، مہم کا باقاعدہ افتتاح ڈیڈک کمیٹی کے چیئر مین فضل حکیم خان نے کیا، ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے مینگورہ شہر کی خوبصورتی پر بدنما داغ مینگورہ خوڑ میں کلین دی سٹریم پروگرام جاری ہے اور ڈبلیو ایس ایس سی کے سی ای او شیدا محمد خان کی ہدایت پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی جنرل منیجر آصف سلیم نے پہلے مرحلے میں مینگورہ خوڑ کو صاف ستھرا کردیا ہے اور دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز گزشتہ روز ڈیڈک کمیٹی کے چیئر مین فضل حکیم خان نے پودا لگا کر کیا اور مینگورہ پولیس سٹیشن کے سامنے سے مہم کا آغاز کیا جس میں محکمہ جنگلات کے حکام، واسا اور MSP واش پراجیکٹ کے نمائندے بھی شریک ہوئے مہم کے تحت تحصیل بابوزئی میں 20 ہزار پودے لگائے جائیں گے جس میں شریف آباد سے لیکر پرانے بس سٹینڈ اور سیدو شریف ٹو شگئی سمیت شہر بھر میں خوڑ کے کنارے پودے لگائے جائینگے اور خوڑ کے کناروں پر گراس لگا کر اسکو سر سبز و شاداب بنایا جائیگا تاکہ آنے والے سیاحوں پر سوات کا بہتر امیج قائم کیا جا سکے اس موقع پر ڈیڈک کمیٹی کے چیئر مین فضل حکیم خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینگورہ شہر کا خوڑ شہر سمیت ضلع سوات کی خوبصورتی پر بدنما داغ تھا جس کیلئے وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایات پر کلین دی سٹریم پروگرام کا آغاز کیا گیا جو کامیاب ثابت ہوا اور شہر میں خوڑ کو محدود کرتے ہوئے اسکے ارد گرد پودے لگا ئے جا رہے ہیں جس سے مینگورہ خوڑ سر سبز و شاداب بن جائیگا اور اس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ سیاحوں پر شہر کے مثبت اثرات بھی مرتب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں