Zسوات اور انکے گردونواح میں زلزلہ،شدت4.7 ریکارڈ

پ*عوام میںخوف و ہراس ،کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

اتوار 18 اکتوبر 2020 23:05

!سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) سوات ،مینگورہ شہر اور گردونواح میں 4 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا لو گ کلمہ طیبہ کا ورد کر تے ہو ئے گھروں دوکانو ں اور آفسز سے باہر آگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سوات اور مینگورہ شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ مینگورہ اور اس کے گردونواح میں محوسس کیا گیا، زلزلے کے زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے میں کسی قسم کی جا نی و مالی نقصان کی اطلا ع موصول نہیں ہو ئی ۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں