سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

جمعرات 28 جنوری 2021 23:13

مینگورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جب کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ذرائع کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں