مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

جمعرات 30 ستمبر 2021 20:38

مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2021ء) مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شد ت3.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز مینگورہ کا پہاڑی علاقہ تھا۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں