مینگورہ ،شوہر نے میکے بیٹھی بیوی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی

ہفتہ 27 جنوری 2024 17:24

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2024ء) مینگورہ کے علاقے رحیم آباد میں شوہر نے میکے بیٹھی بیوی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

اے ایس ایچ او محمد اسلم کے مطابق ملزم بخت منیر سکنہ میاندم نے مبینہ طورپر فائرنگ کرکے اپنی میکے بیٹھی بیوی مسماة (ک) کو قتل کردیا ۔ملزم اور مقتولہ کے مابین ایک سال سے تنسیخ نکاح کا کیس چل رہا تھا ۔ ملزم جائے واردات کے بعدفرارہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ،رحیم آبادپولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں