شمالی وزیرستان اور بنوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز،7 دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، آئی ایس پی آر

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 5 جون 2022 21:43

شمالی وزیرستان اور بنوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز،7 دہشتگرد ہلاک
میران شاہ(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 5جون 2022) شمالی وزیرستان اور بنوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز،7 دہشتگرد ہلاک، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان اور بنوں میں سکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دو مختلف آپریشنز کیے جس کے نیتیجے میں7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشنز بنوں کے علاقے جانی خیل اور شمالی وزیرستان میں حسن خیل میں کیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں 5 اور شمالی وزیرستان کے آپریشنز میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے،مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں