پاکستان پیپلز پارٹی کی میرپورخاص کی عوام کے لیے ایک اور وعدہ وفا کی تکمیل

میرپورخاص میں جلد پیپلز بس سروس چلانے کا آغاز کیا جائے گا، میئر عبدالرؤف غوری میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کا اعلامیہ

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری منگل 19 مارچ 2024 16:46

 میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2024ء ) میرپورخاص میئر عبدالرؤف غوری میونسپل کارپوریشن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے میرپورخاص کی عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کر دیا میئر عبدالرؤف غوری کی خصوصی سفارش پر  صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ایک پریس کانفرنس میں پیپلز بس سروس میرپورخاص میں چلانے کا اعلان کر دیا جس کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں میئر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ پیپلز بس سروس سے متوسط طبقے کو سفر کی آرام دہ اور سستی سہولت میسر ہو سکے گی . میئر عبدالرؤف غوری کا کہنا ہے کہ پیپلز بس سروس میرپورخاص ،سٹی کے رنگ روڈ پر چلائی جائے گی جس میں نیو بس ٹرمینل سے کھپرو چوک اور ریلوے اسٹیشن چوک سے جرواری چوک شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے تہہ دل شکر گزار ہیں جنہوں نے میرپورخاص کی عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کیا ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں