میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے جس کی ترقی کے لئے حکومت آزاد کشمیر ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے،سردارفہیم اخترربانی

جمعرات 20 جنوری 2022 22:17

میرپور۔20جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔20 جنوری2022ء) :آزاد  جموں کشمیرکےوزیراطلاعات،قانون،انصاف وپارلیمانی امورسردارفہیم اخترربانی نے کہاہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے جس کی ترقی اور استحکام کے لئے حکومت آزاد کشمیر ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے،پرنٹ والیکٹرنک میڈیا تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں اور مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔

اخبارات کے اشتہارات کے بلات کی ادائیگی کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ڈویژن کی سطع پر اشتہارات کے بجٹ میں اضافہ کریں گے۔صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پریس فاؤنڈیشن کی سطع پر مزید اصلاحات لائیں گے تاکہ صحافی برادری مسائل حل ہوسکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے نومنتخب ممبر بورڈ آف گورنر خالد محمود چوہدری کی قیادت میں میڈیا نمائندگان کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر محمد رمضان چغتائی، سابق سیکرٹری پریس کلب اقبال خواجہ،خلیل چوہان،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک بھی موجود تھے۔آزادجموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن کے نومنتخب ممبربورڈ آف گورنرچوہدری خالد نے وزیراطلاعات سردار فہیم اخترربانی کو اخبارات کے اشتہارات کی تقسیم،بقایاجات کی ادائیگی،جرنلسٹس کالونی،ڈویژن میر پور اطلاعات کے نارمل بجٹ میں اضافہ،شعبہ اشتہارات میں آسامیوں کی تخلیق سمیت دیگر اہم ایشو پر تفصیلی بریفنگ دی۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں