مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی قندارو میں سیکورٹی فورسز اور صافی یوتھ جرگہ کے اہتمام سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

کرکٹ کے فائنل میچ میں اشراف کور نے مہمند خاصہ دار فورس کو ہراکر ٹرافی جیت لی

منگل 16 جنوری 2018 19:29

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2018ء) مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی قندارو میں سیکورٹی فورسز اور صافی یوتھ جرگہ کے اہتمام سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد ۔ کرکٹ کے فائنل میچ میں اشراف کور نے مہمند خاصہ دار فورس کو ہراکر ٹرافی جیت لی۔ کمانڈنٹ مہمند رائفلزکرنل محمد عرفان علی، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل سید اسد شیرازی نے انعامات تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل صافی مہمند رائفلز 204 ونگ اور صافی یوتھ جرگہ کے نوجوانوں کے زیر اہتمام دس سال بعد پہلی مرتبہ صافی یوتھ سپورٹس میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں کرکٹ ، والی بال، رسہ کشی اور سائیکل ریس کے مقابلے بیان خیل گرائونڈ پر کھیلے جا رہے ہیں۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلوں میں خاصہ دار فورس کلب نے ولی کور کو اور اشرف کور کلب نے بائوتہ کلب کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز کرکٹ کے فائنل میچ میں اشرف کور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 84 رنز بنا کر مد مقابل خاصہ دار فورس کلب کو جیتنے کیلئے 85 رنز کا ہدف دے دیا۔ جس کے جواب میں خاصہ دار فورس کلب 67 رنز بنا کر تمام کھلاڑی آئوٹ ہو گئے۔ اسی طرح سپورٹس میلے کا کرکٹ ٹورنامنٹ اشرف کور نے 17 رنز سے جیت کر فاتح کا ٹائٹل جیت لیا۔ اس موقعہ پر مہمان خصوصی کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل محمد عرفان علی، مہمند رائفلز 204 ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل سید اسد شیرای ، لیفٹیننٹ کرنل علی، میجر ذولفقار ، صوبیدار میجر ایوب خان ، صافی یوتھ سپورٹس صدر انور خان ، لیاقت علی ، قبائلی مشران ملک گل شاہ، ملک سعدا للہ خان، ملک شیرزادہ، ملک فردوس خان سمیت سینکڑوں تماشائی بیان خیل گرائونڈ میں موجود تھے۔

تقسیم انعامات تقریب میں کمانڈنٹ مہمند رائفلزکرنل محمد عرفان علی، ونگ کمانڈر ز سید اسد شیرازی اور قبائی عمائدین نے فاتح ٹیم کے کپتان اعجاز خان، رنر اپ ٹیم کے کپتان احمد، مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ گل آمان میں ٹرافیاں تقسیم کئے۔ اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے۔ اس موقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیکورٹی حکام اور قبائلی عمائدین نے ایک عشرے تک شورش اور بد امنی کا شکار ہونے والے تحصیل صافی میں کھیل کھود کے سرگرمیوں کا آغاز خوش آئند اقدام ہے۔ جس سے لوگوں کی معمولات زندگی اور امن بحال ہونے میں مدد ملے گی اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع میسر آئینگے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں