مہمند ایجنسی میں شہید ہونے والے پولیو ورکر اور ایف سی اہلکار کے بارے میں ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وفاق کو ارسال

بدھ 21 مارچ 2018 22:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) مہمند ایجنسی میں شہید ہونے والے پولیو ورکر اور ایف سی اہلکار کے بارے میں ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وفاق کو ارسال کر دی ہے چند روز قبل مہمند ایجنسی میں پولیو ورکر یوسف خیل او رصلاح الدین کو شہید کیا گیاتھا جبکہ ایک پولیو ورکر کو بازیاب کیاگیا قبائلی علاقہ جات میں بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے پولیو ورکر اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں جس کے باعث رواں سال کے دوران قبائلی علاقہ جات میں نیا کوئی پولیو کیس رونماء نہیں ہوا ہے پولیو ورکروں کی کو ششوں کے باعث خیبر پختونخوا اور فاٹا کے بعض علاقوں کو پولیو فری قرار دیا جارہا ہے اس سے قبل پشاور ، چارسدہ ، صوابی سمیت دیگر اضلاع میں بھی پولیو ورکروں اور ان کے سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے پولیو ورکروں کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ترین کاروائی کی ہدایات کی ہے تاکہ ان ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جا سکی

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں