مہمند کا نوجوان سعودی عرب ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق،مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح 9بجے ادا کی جائیگی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 22:34

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) مہمند، تحصیل حلیمزئی کمالی بوشہ خیل کا نوجوان سعودی عرب میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔ نوجوان کی میت سعودی عرب سے پاکستان پہنچ گیا۔ مرحوم کا نماز جنازہ آج جمعہ کے روز صبح 9بجے ادا کی جائیگی۔ نوجوان کی میت پہنچنے پر گھر میں گہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی کمالی بوشہ خیل میں تعلق رکھنے والا نوجوان توحید ولد بختیار سعودی عرب میںگزشتہ روز ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا۔

نوجوان کی میت سعودی عرب سے اپنے علاقے منتقل کر دیا گیا۔ نوجوان کی میت پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ صبح 9 بجے اپنے آبائی قبرستان میں ادا کی جائیگی۔ مرحوم گزشتہ ماہ رمضان میں محنت مزدوری کی غرض سے سعودی عرب گیا تھا۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں