پاکستان بزنس فورم کی جانب سے خلیج تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کاخیرمقدم

ہفتہ 30 ستمبر 2023 12:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2023ء) پاکستان بزنس فورم نے ریاض میں پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے جی سی سی کے ساتھ مذاکرات مکمل کرنے کے سلسلے میں وزارت تجارت کی کوششوں کو سراہا ہے۔ پاکستان بزنس کونسل ملتان کی صدرصالحہ حسن نے کہاہے کہ 2009 کے بعد سے کسی بھی ملک کے ساتھ پہلی بار خلیلج تعاون کونسل کامعاہدہ خوش آئندہے۔

(جاری ہے)

ہمارے جی سی سی کے تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں اور یہ ایف ٹی اے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہمارے اقتصادی تعلقات مزید بہتر ہوں۔ پی بی ایف کی صدر نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ تاریخی اقتصادی معاہدہ تعاون میں ایک اہم موڑ کی نمائندگی کرتا ہے۔ صالحہ حسن نے مزید کہا کہایف ٹی اے پر دستخط اس وقت ہوئے ہیں جب پاکستان بہتر کاروباری ماحول اور مختلف شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات کو فروغ دینے پر زور دے رہا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں