پی سی بی کی طرف سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، عثمان خان

پیر 11 مارچ 2024 19:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) ملتان سلطانز کے بلے باز عثمان خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان خان نے کہا کہ پی ایس ایل میں دوسری سنچری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کی مینجمنٹ اعتماد بڑھاتی ہے، کپتان محمد رضوان فیملی کی طرح رکھتے ہیں۔اپنی اننگز کے دوران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عثمان خان نے کہا کہ جانسن چارلس نے کہا کہ لمبی اننگز کھیلو۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں