پیپلز پارٹی کا فلسفہ بھٹو سے بدل کر زرداری کا ہو گیا ہے، شاہ محمود قریشی ،بلاول ابھی بچہ ہے ، جو لکھ کر دیا جاتا ہے پڑھ دیتا ہے،ملتان میں10 اکتوبر کا جلسہ فقید المثال ہو گا،جاوید ہاشمی سے آج بھی احترام کا رشتہ رکھنا چاہتا ہوں، میڈیاسے بات چیت

بدھ 8 اکتوبر 2014 15:19

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8اکتوبر 2014ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول ابھی بچہ ہے اسے جو لکھ کر دیتے ہیں وہ پڑھ دیتا ہے۔ پیپلز پارٹی کا فلسفہ اب بھٹو سے تبدیل ہو کر زرداری کا ہو گیا ہے، ملتان میں10 اکتوبر کا جلسہ فقید المثال ہو گا۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی سے آج بھی احترام کا رشتہ رکھنا چاہتا ہوں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پارٹی نے این 149 کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا لیکن تحریک انصاف کے ووٹرز پارٹی سے بے وفائی کرنیوالوں سے انتقام لینے پر اتر آئے ہیں جس کی وجہ سے آزاد امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 10 اکتوبر کا جلسہ فقید المثال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی سے آج بھی احترام کا رشتہ رکھنا چاہتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بلاول ابھی بچہ ہے اسے جو لکھ کر دیتے ہیں وہ پڑھ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا فلسفہ اب بھٹو سے تبدیل ہو کر زرداری کا ہو گیا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں