طلباء کیلئے امتحانات کا شفاف ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 29 مارچ 2024 23:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کہا ہے کہ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،طلباء کیلئے امتحانات کا شفاف ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹرک کے جاری امتحانات کے سلسلے میں سائنس کالج اور علی گڑھ مسلم سکول کے امتحانی مراکز کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے طلباءو طالبات کو فراہم سہولیات اور امتحانی مٹیریل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز پر پارکنگ اور سیکورٹی کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں