ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس میں فیلڈ سٹاف کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد

جمعہ 29 مارچ 2024 23:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان اور ٹی سی آ ئی کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں فیلڈ سٹاف کے لئے ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ملتان سٹی کے فیلڈ سٹاف نے بھرپور شرکت کی ٹریننگ کا مقصد چیزوں کو ریوائز کروانا اور فیلڈ میں درپیش مسائل کا حل نکالنا تھا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان ڈاکٹر عفت عمر بچہ اور ملک محمد حسن نے بہت ہی سادہ واضع اور جامع انداز میں فیلڈ سٹاف کو ٹریننگ دی اور فیملی پلاننگ کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کی جس سے فیلڈ سٹاف کے علم میں اضافہ ہوا، سٹی منیجر ٹی سی آ ئی شعیب احمد نے ٹریننگ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان مہر خضر حیات نے تربیتی ٹریننگ میں شریک فیلڈ سٹاف کو سرٹیفکیٹ دیئے اور کہا کہ اس ٹریننگ سے آپ لوگوں کو بہت فائدہ اور کام میں آسانی ھو گی سٹی منیجر ٹی سی آ ئی شعیب احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں