بارش سے لاکھوں روپے مالیت کی گندم کی تیارفصل تباہ

ہفتہ 13 اپریل 2024 15:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) ملتان اورگردونواح میں ہفتے کے روز طوفانی بارش سے لاکھوں روپے مالیت کی گندم کی تیار فصل تباہ ہوگئی ۔نواب پور کے کاشتکار الہی بخش کے مطابق اس مرتبہ گندم کی بمپر فصل ہوئی تھی اورخیال تھا کہ ہم منافع حاصل کرلیں گے۔

(جاری ہے)

ایک جانب تو آڑھتیوں نے خریداری روک دی جس کی وجہ سے ہم مالی مسائل کاشکارتھے اوررہی سہی کسربارش نے پوری کردی۔ پرانا دنیا پورروڈ کے کاشتکار محمد رمضان نے اے پی پی کوبتایا کہ نقصان ضرور ہوا ہے لیکن اتنا زیادہ نہیں ۔فصل چونکہ بہت زیادہ تھی اس لیے بارش اورژالہ باری کے باوجود ہم بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں