چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

منگل 16 اپریل 2024 13:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پارکوں اور تفریحی مقامات پر خصوصی صفائی کیمپ قائم کر دئے ہیں۔انہوں نے اس بات کا اظہار شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے شہر میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سینئرمنیجر آپریشن فہیم لودھی اور منیجرآپریشن انوارالحق نے صفائی آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایاگیا کہ ستھرا پنجاب مہم کی کامیابی کے لیے تمام عملہ صفائی اور مشینری کو فیلڈ میں اتاردیاگیا ہے۔ فلتھ ڈپوز اور خالی پلاٹوں سے کوڑاکرکٹ کی صفائی کے لیے گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ سی ای او شاہد یعقوب نے مزید کہاکہ نئے لوڈر رکشوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کی مدد سے یومیہ کوڑا کرکٹ اٹھانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ یومیہ 8 ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ 68 یونین کونسلوں سے کلئیر کیا جارہا ہے۔سی ای اونے کہا کہ صفائی کنٹرول روم 1139 پر موصول شکایات کا سو فی صد ازالہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں