کمشنر ملتان ڈویژن سے اقوام متحدہ کے خواتین ونگ کی کوآرڈینیٹر کی ملاقات

جمعرات 18 اپریل 2024 21:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان سے اقوام متحدہ کے خواتین ونگ کی پنجاب پروگرام کوآرڈینیٹر سدرہ ہمایوں نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور نشتر ہسپتال میں قائم پہلے اینٹی ریپ سیل پر بریفننگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ پنجاب کا پہلااینٹی ریپ کرائسز سیل نشتر ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے۔

اب تک 48 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ انسداد عصمت دری سیل محکمہ صحت پنجاب، یو این ویمن اور یو ایس گورنمنٹ کے اشتراک سے نشتر ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے جوکہ جنسی زیادتی کا شکار خواتین اور بچوں کو میڈیکو لیگل ایڈ فراہم کررہا ہے تاکہ کیس کے شواہد کی بنیاد پر انہیں عدالتوں سے انصاف مل سکے یہ سیل محکمہ صحت حکومت پنجاب نے اقوام متحدہ کی خواتین کی تکنیکی مدد قائم کیا ہے۔

اینٹی ریپ کرائسزسیل 24 گھنٹے کام کررہا ہے۔اس موقع پرکمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے کہا کہ ملتان میں اینٹی ریپ کرائسز سیل کا قیام جنوبی پنجاب کی اہمیت کے حوالے سے بہت اہم ہے۔یہ سیل انصاف کی فراہمی کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے اور اس کرائسز سیل کا قیام جنسی تشدد کے خلاف جنگ کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے کیسز بارے میٹنگز فوری طلب کی جائیں تاکہ مسائل حل ہوسکیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں