ْمریدکے نارووال روڈپردومسلح موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں کی سعودیہ پلٹ بھائیوں کی گاڑی پرفائرنگ

مسلح ڈاکوچالیس ہزارسعودی ریال سولہ ہزارنقدی اور دس تولے طلائی زیورات لوٹ کرلئے گئے

اتوار 29 دسمبر 2019 12:00

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2019ء) مریدکے نارووال روڈپردومسلح موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں کی سعودیہ پلٹ بھائیوں کی گاڑی پرفائرنگ۔مسلح ڈاکوچالیس ہزارسعودی ریال سولہ ہزارنقدی اور دس تولے طلائی زیورات لوٹ کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ نارووال کے رہائشی چاربھائی نعمان ارسلان وغیرہ اپنی ہمشیرہ کی شادی کے سلسلہ میں سعودی عرب سے پاکستان آئے اورلاہورائیرپورٹ سے کیری ڈبہ پرسوارہوکر براستہ مریدکے نارووال روڈ اپنے گھرجارہے تھے کہ بس سٹاپ قرشی والاکے قریب اچانک دوموٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے انکی گاڑی پراندھادھندفائرنگ کے ٹائربرسٹ کردیئے اورچالیس ہزارسعودی ریال سولہ ہزارنقدی سمیت دس تولے طلائی زیورات لوٹ کرفرارہوگئے۔

متعلقہ تھانہ نارنگ منڈی پولیس نے متاثرین کی درخواست پر کاروائی کاآغازکردیاہی-

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں