مریدکے ‘لیگی کونسلرز سمیت سینکڑوں افراد کا پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

پیر 9 جولائی 2018 23:29

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) پاکستان عوامی تحریک ، ایم کیو ایم سابق سٹی ناظم اور لیگی کونسلرز سمیت سینکڑوں افراد نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا تفصیل کے مطابق پاکستان عوامی تحریک تحصیل مریدکے کے زیر اہتمام مقامی سکول میں بہت بڑی کارنر میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر اور لائر فورم پنجاب کے صدر محمد آصف سلہریا ایڈووکیٹ ، پاکستان عوامی تحریک تحصیل مریدکے کے صدر رانا محمد جمیل ، کاشف فاروق وڑائچ ، چوہدری محمد افضل وڑائچ، ماسٹر مراد علی ، سیٹھ نواز ، ملک مشتاق احمد ، ایدریس کمبوہ ، مشتاق مغل ، کرامت علی کرامت، رانا آفتاب مسلم لیگ ن کے کونسلر طارق حبیب بھلی ، ایم کیو ایم تحصیل مریدکے کے سربراہ نذیر بھٹی نے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف این اے 119 کے پورے پینل بریگیڈئیر راحت امان اللہ ، خرم اعجاز چٹھہ اور عمر آفتاب ڈھلوں کی حمائت کا اعلان کیا ہے اس موقع پر آصف سلہریا ایڈووکیٹ اور رانا محمد جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف فیملی نے پاکستان کو لوٹا قوم سے غداری کی، بھوک، بیروزگاری اور لاقانونیت دی مودی کے یار نواز شریف کا انجام دنیا دیکھے گی کیونکہ اس نے پاکستان کی عزت اور کشمیریوں کے خون سے غداری کی انہوں نے کہا پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے حکم کے مطابق مسلم لیگ ن کو شکست دینے کیلئے غیر مشروط طور پر شریف لوگوں کا پینل دیکھ کر پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ہمارے سینکڑوں کارکن پی ٹی آئی کو ووٹ دی کر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا ن لیگ سے انتقام لیں گے اس موقع پر بریگیڈئیر راحت امان اللہ، چوہدری خرم اعجاز چٹھہ ، چوہدری ارشد ورک ، خواجہ شیر افضل نکا پہلوان اور دیگر نے پاکستان عوام تحریک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ عمران خان نے طاہر القادری کا نا صرف ساتھ دیا بلکہ ہر محاز پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مذمت کی پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف لے کر دے گی ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں