پیپلز پارٹی کی طرف سے لانگ مارچ میں شمولیت کی ابھی دعوت نہیں ملی ‘ رانا تنویر حسین

اکیلے بھی نکلے گی توحکومت پر اثر تو پڑے گا ،نواز شریف کی واپسی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا

پیر 17 جنوری 2022 19:25

پیپلز پارٹی کی طرف سے لانگ مارچ میں شمولیت کی ابھی دعوت نہیں ملی ‘ رانا تنویر حسین
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی و مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر رانا تنویر حسین نے کہا ہے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے پہلے حکومت گھر چلی جائے گی ،نواز شریف لانگ مارچ سے خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ہدایات کے مطابق پی ڈی ایم کو موبلائز کیا جارہا ہے ،ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ نواز شریف کب واپس آئیں گے مگر یہ یقینی ہے کہ وہ پی ڈی ایم لانگ مارچ سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے لانگ مارچ میں شمولیت کی ابھی دعوت نہیں ملی ،چاہیے تو یہ تھا پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر نکلتی لیکن اکیلے بھی نکلے گی توحکومت پر اثر تو پڑے گا کیونکہ تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خاتمہ پر متفق ہیں ۔انہوں نے کہا میں اب بھی دعوی سے کہتا ہوں حکومت کے سر پر جن کا ہاتھ تھا وہ اٹھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا طرز حکمرانی ناتجربہ کاری ہے ،مہنگائی ناتجربہ کاری کی وجہ سے ہے ،عوام مہنگائی کی چکی میں پس چکی ہے ،بجلی گیس کے بل نہیں دیئے جارہے ،کھاد نہ ملنے سے کسان پریشان ہے ، اوپر سے لاقانونیت کی انتہا ہے ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں