مریدکے ،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے قتل سعودی پلٹ حاجی مشتاق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

جمعرات 21 مارچ 2024 23:10

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) مریدکے ملکانوالہ بازار میں دن دیہاڑے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے سعودی پلٹ حاجی مشتاق کی نماز جنازہ حدوکی قبرستان میں ادا کردی گئی ،نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ سوگ میں ملکانوالہ بازار بند رہا ۔

(جاری ہے)

مقتول حاجی مشتاق کا جنازہ جب انکے گھر سے اٹھا تو کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ، سینکڑوں شہریوں اور مقتول کے رشتہ داروں نے احتجاج کیا اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کی مقتول حاجی مشتاق کے ڈکیت قاتل گرفتار کئے جائیں ۔

ادھر پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری خرم اعجاز چٹھہ نے حاجی مشتاق کے قتل اور مریدکے کی کرائم صورتحال پر پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کا اعلان کیا ہے سٹی پولیس کے مطابق ڈاکووں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جلد گرفتار کرلئے جائیں گے جبکہ پولیس زرائع کا کہنا ہے گزشتہ رات مریدکے صدر پولیس نے موضع نون کے قریب زبردست فائیرنگ کے تبادلہ کے بعد حاجی مشتاق کے قتل میں ملوث دو ڈاکووں کو گرفتار کرلیا ہے پولیس نے ڈاکو پکڑنے کی تصدیق تو کی ہے کہا ہے تفتیش جاری ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں