پی سی بی کے زیر اہتمام جونیئر خواتین کا نیشنل کرکٹ میلہ پرسوں لاہور کنٹری کلب مریدکے میں سجایا جائے گا

ملک بھر کی 6 ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں شرکت کریں گی

جمعہ 12 اگست 2022 22:18

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جونیئر خواتین کا نیشنل کرکٹ میلہ پرسوں لاہور کنٹری کلب مریدکے میں سجایا جائے گا جس میں ملک بھر کی 6 ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔پی سی بی کی طرف سے وومن نیشنل انڈر19 ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی روزبلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم ساؤدرن پنجاب، نادرن کی ٹیم سندھ جبکہ سنٹر ل پنجاب کی ٹیم خیبر پختونخواہ کے ساتھ پنچہ آزمائی کرے گی۔

ٹورنامنٹ میں کل 15میچز کھیلے جائیں گے اور رنگا ررنگ پروگرام کا فائنل22اگست کو مریدکے میں ہی کھیلا جائے گا۔ نیشنل ویمن انڈر19ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے میچ ریفری پینل میں غلام مصطفی، مجاہد جمشید، حسنات راؤ، سمیع اللہ، سہیل خان، اللہ دتو اور خاتون میچ ریفری ثمن ذو الفقار کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امپائرنگ کرنے والوں میں محمد سلیم بٹ، محمد وقاص، آصف فاروق اعوان، محمد باسط صدیقی، رضا اصغر، عبد الواسع، غیور حسین، وقار احمد، فاروق انور، احمد ندیم، خواتین پینل سے ریکارڈ ہولڈر خاتون امپائر عافیہ امین، حمیرہ فرح، رفعت مصطفی، شکیلہ رفیق، صباحت رشید، سلیمہ امتیاز اور سابق انٹر نیشنل کرکٹر ناذیہ نذیر شامل ہیں۔

آفیشنل سکورنگ کے لیے سجاد الحسن، خالد وحید، محمد عارف، وقارا حمد کو ذمہ داریاں سو نپی گئی ہیں۔ فائنل میں چیئرمین پی سی بی رمیض راجا کی آمد متوقع ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں