امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی رہائی کیلئے اپنی حکومت سے اقتصادی طاقت استعمال کرنے کا مطالبہ

ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان میں کیا ہو رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہمارا محکمہ خارجہ ایک مضبوط خط لکھے گا۔ ٹم بروشے کا بیان

اتوار 24 مارچ 2024 21:45

امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی رہائی کیلئے اپنی حکومت سے اقتصادی طاقت استعمال کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ 2024ء ) امریکی کانگریس کلے رکن ٹم بروشے نے کہا ہے کہ عمران خان امریکہ کے دوست ہیں اور ان کی رہائی کیلئے امریکا کو اپنی اقتصادی طاقت کا استعمال کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ٹم بروشے نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ڈیموکریٹ بریڈ شرمین نے خارجہ امور کی کمیٹی میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں سوال کیا جو امریکہ کے دوست تھے اور پاکستانی فوج نے انہیں جیل میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے خارجہ کمیٹی کی سماعت کے بعد اب اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہاں (پاکستان میں) کیا ہو رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہمارا محکمہ خارجہ ایک مضبوط خط لکھے گا۔ ٹم بروشے نے کہا کہ ہمیں فوجی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے، لیکن معاشی طور پر دبائو بڑھانا ضروری ہے، کسی عالمی طاقت کو ایسا نہیں کرنا چاہیے، جیسے کہ جہازوں یا فوج کو بھیجنا، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں