وزیراعلیٰ پنجاب کا مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر پلاسٹک استعمال پر پابندی کا حکم
مری میں پارکنگ کیلئے کیبل کار، جدید ٹرام چلانے کے اقدامات کی ہدایت، مری میں انٹری کیلئے گاڑیوں کو پرمٹ کارڈ ایشو کرنے کی تجویز کا جائزہ، بس سٹینڈ کو فنکشنل کرنے اورغیرقانونی اڈے بند کرنے کا فیصلہ
ثنااللہ ناگرہ پیر 15 اپریل 2024 19:07
(جاری ہے)
مری کے لئے دریا جہلم سے پانی لانے کے لئے واٹر سپلائی سکیم کی اصولی منظوری دی گئی اورموجودہ واٹر سکیم کی بحالی اور فلٹریشن کا منصوبہ بھی طلب کرلیا گیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے مری میں پارکنگ کے لئے کیبل کار اور جدید ٹرام چلانے کے اقدامات کی ہدایت کی۔مری میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگانے پر غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر بلڈنگ میں پارکنگ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی اورغیر قانونی عمارتیں کی نشاندہی کرکے فوری طور پر گرانے کا حکم دیا۔ نیو مری قائم کرنے کے کوٹلی ستیاں اور دیگر علاقوں میں متبادل سیاحتی مقامات میں ڈویلپمنٹ کیا جائے گا۔ مری میں موٹر وے کی طرز پر صاف ستھرے ٹائلٹ بنائے جائیں گے۔اجلاس میں مری کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ مری میں تجاوزات کے خاتمے کا حتمی پلان پیش کیا گیا اور منظوری دیدی گئی۔ مری میں بس سٹینڈ کو فنکشنل کرنے اور غیر قانونی اڈے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مری کی سڑکوں کو ون وے بنانے اور کشادگی کی منظوری بھی دی گئی۔ مری کی سڑکوں پر گڑھے ختم کرنے اور گلیوں بازاروں کو بحال کیا جائے گا۔ جھیکا گلی چوک کی وسعت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے کہا کہ مری کنکریٹ کا جنگل بن چکا ہے۔ تعمیراتی معیار مدنظر نہیں رکھا گیا۔ لینڈ سلائڈنگ پوائنٹس پر ہوٹلوں۔ عمارتوں کی تعمیر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ماضی میں پیسے کمانا مقصد رہا،تاریخی عمارتوں کا قدیمی حسن تباہ کر دیا گیا۔ سیاحتی مقامات بد انتظامی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف کو مری میں غیر قانونی عمارتیں ہٹانے پر شاباش دیتا ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بھدے سٹرکچر مری کے قدرتی حسن کو مسخ کررہے ہیں۔عوام کی زندگی کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے۔ ایم پی اے بلال ستی،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، کمشنر عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی، آر پی او اور دیگر حکام موجود تھے جبکہ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، ایم این اے اسامہ اشفاق سرور نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ًمریدکے، گلستان انور کالونی میں مبینہ قبضہ گروپ کی فائرنگ سے عمر رسیدہ محنت کش جاں بحق
|اسرائیل کیخلاف احتجاج پر امریکی یونیورسٹیوں میں 600 طلبہ گرفتار
وزیراعلیٰ پنجاب کا مری میں ٹی بی سینی ٹوریم کا دورہ،ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کی منتقلی کے لیے ہیلی ..
اسرائیل کیخلاف احتجاج پر امریکی یونیورسٹیوں میں 600 طلبہ گرفتار
ہوٹل کے دروازے پر اسرائیل کے خلاف احتجاج، بائیڈن کو پچھلے دروازے سے اندر جانا پڑا
یہودی امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہوپر کڑی تنقید
امریکا اور چین میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی، 5 افراد ہلاک
روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کے قتل کا حکم پیوٹن نے نہیں دیا تھا
امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے
امریکہ، فلم دی پک اپ کی شوٹنگ کے دوران حادثہ، دو افراد زخمی، ہسپتال منتقل
پ*امریکا، جو بائیڈن نے ٹک ٹاک پر پابندی کے بل پر دستخط کر دئیے
ذ* غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت، امریکہ نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
مری سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان