تحریک انصاف حکومت کے دور میں بے روزگاری ،مہنگائی میں اضافہ ہوا ،ملک بحران کی طرف جارہا ہے، میر محمد یونس

بہت جلد پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہوگی جو ملک کو ہر طرح کے بحران سے نکالے گی ،سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

ہفتہ 16 نومبر 2019 17:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و ممبر کشمیر کونسل آزادکشمیر میر محمد یونس نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں ملک بھر میں بے روزگاری اور مہنگائی میںتاریخ میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ملک بحران کی طرف جارہا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے ایک سال میں کوئی ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ بہت جلد پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہوگی جو ملک کو ہر طرح کے بحران سے نکالے گی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں میر محمد یونس نے کہا کہ اس وقت بیرونی دنیا میں بھی اوورسیز پاکستانی شدید مشکلات سے دوچار ہیں ،کاروبار بھی تباہ ہوگئے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ 2020ء انتخابات کا سال ثابت ہو گا اس لئے ان کا جانا ٹھہر گیا ہے، نیا شفاف الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک کی خاطر قید و بند کی صوبتیں اور اپنے قائدین کی جانوں کا نظرانہ دے کر حفاظت کی ہے اور جمہوریت کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔آخر میں میر محمد یونس نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے ملک کو بند گلی میں پہنچا دیا ہے،ایک سال کے دوران قومی معیشت آئی سی یو میں پہنچا دی گئی ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں