کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ لائن آف کنٹرول پر بھارتی قابض فوج کی جارحیت کا شکار لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا، چوہدری محمد اختر
بھارتی قابض فو ج کی فائرنگ سے لاِئن آف کنٹرول پر بسنے والے متاثرین کی بحالی و آباد کاری میں کروٹ تمام وسائل بروئے کار لائے گا، خطاب
جمعہ نومبر 20:50
(جاری ہے)
لیکن کروٹ نے اپنی روایات اور خدمت کے جزبے کے تحت آن لائن اپیل کی اور صرف چھتیس گھنٹوں میں ہمیں یہ اپیل بند کرنا پڑی کیوں کہ ایل او سی متاثرین کی بحالی کے لئے جتنے پیسے ہمیں چاہے تھے وہ ہمیں مل گے۔
یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کروٹ پر کتنا بھروسہ کرتی ہے۔ چوہدری اختر نے کہا کہ ایل او سی پر فائرنگ سے ہر متاثرہ شہری کو گھر کی تعمیر کے لئے ڈھائی لاکھ روپے نقد، فی کنبہ پچیس جستی چادریں اور راشن مہیا کیا جاے گا۔ فائرنگ سے متاثرہ ہسپتال ، سکول اور مساجد کو دوبارہ سے کروٹ خود تعمیر کرئے گی۔ چوہدری اختر نے کہا کہ مسلسل سفر کے باعث وہ گزشتہ چالیس گھنٹے سے نہیں سو ئے اور بر طانیہ سے سیدھا اسلام آباد اور وہاں سے مظفرآباد پہنچ گے تاکہ ایل او سی پر متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جا سکے۔ استقبالیہ تقریب سے جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ کے چیرمین الطاف احمد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کروٹ بے سہارہ اور یتیموں کا سائبان ہے۔ دو ہزار پانچ کا زلزلہ ہو یا 2010 کا سیلاب ، میر پور کا زلزلہ ہو یا ایل او سی پر نہتے شہریوں پر بھارتی قابض افواج کی فائرنگ ، کروٹ نے ہر وقت اپنے آپ کو متاثرین کی خدمت کے لئے آگے کیا۔ الطاف بٹ نے کہا کہ چوہدری اختر بر طانیہ سے آزاد کشمیر کے لوگوں کی مدد کے لئے آتیہیں۔ اس پر ہمیں ان کو داد دینی چاہے۔ جو کام حکومت کے کرنے کے تھے وہ چوہدری اختر کر رہے ہیں۔ پاکستان نے کشمیر کے اس عظیم سپوت کو تمغہ امتیاز سے نوازا جو ہم سب کے لئے باعث مسرت ہے اور ہم کروٹ اور اس کے ذمہ داران کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہر حوالے سے تعاون جاری رکھیں گے کیونکہ ان کا مشن ایک عظیم اور متبرک ہے۔ الطاف بٹ نے کہا کہ اس وقت چوہدر ی اختر جیسے فرشتہ صفت انسانوں کی مدد ہم سب کی ذمہ داری ہے کیوں کہ وہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں خدمت کا ایسا کام کر رہے ہیں جو ہم سب کے لئے باعث فخر ہے۔ تقریب سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنرل اور چیرمین سی بی آر آزاد کشمیر فرحت علی میر نے کہا کہ استقبالیہ تقریب اس بات کا ثبوت ہے کہ چوہدری اختر ایک عظیم کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف احمد بٹ نے بھی کروٹ کے ساتھ جس محبت کا اظہار کیا وہ ہم سب کے لئے قابل قدر یے۔ رکن قانون ساز اسمبلی اور تحریک انصاف کے سکریٹری جنرل عبد الماجد خان نیکہا کہ کروٹ کی خدمات اہل کشمیر کے لئے باعث افتخار ہیں اور ہم چو ہدری اختر کو یقین دلاتے ہیں کہ تحریک انصاف ہر حوالے سے ان کی مدد جاری رکھے گی، شفیق بٹ نے کہا کہ کروٹ اب آزاد کشمیر میں بے سہارا اور بے کس لوگوں کی آواز بن کر نہ صرف ان کی خدمت کرئے گی بلکہ ان کی ہر حوالے سے مدد بھی کرئے گی۔ سینئر صحافی اور پریس فاونڈیشن کے وائس چیر مین سردار ذو الفقار نے کہا کہ الطاف بٹ او چوہدری اختر جس مشن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں وہ ایک پیغمبرانہ مشن ہے۔ آزاد کشمیر کا ہر شہری کروٹ کے فلاحی کاموں میں ان کا بھر پور ساتھ دے گا۔ تقریب میں ڈاکٹر ریاض، جاوید احمد کار ، تنویر الاسلام، سینئر صحافی دلپزیر عباسی، اسلم میر، سرفراز میر، سردار نعیم چغتائی، اقبال میر، نصیر چوہدری، عدیل احمد خان، عبد الواجد خان، تقی الحسن، نوید اعوان، نصیر انور، شفیع ڈار، امتیاز عباسی، حامد جمیل ، خالد ثانی، محمد علی، حنیف بڈ گامی او ر دیگر نے بھی شرکت کی۔مظفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
مظفر آباد سے متعلقہ
مظفر آباد خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایچ ای سی نے نئی پی ایچ ڈی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
-
بائیس سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے سوتیلے باپ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا
-
وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا ویکسین کے حصول کیلئے قائم کابینہ کی کمیٹی کی بریفنگ
-
معاشرے میں وکلاء برادری کا جو مقام ہے اس کو سنبھالنا، مضبوط کرنا اور اپنے امیج کو خراب نہ ہونے دینا عہدیداروں کی ذمہ داری ہی: چودھری پرویزالٰہی
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ اوررکن پنجاب اسمبلی سید محمد سبطین رضا کی ملاقات
-
۔پی ڈی ایم انصاف پر مبنی نہیں مرضی کے فیصلے چاہتی ہے ،الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سیاسی ضرورت کے سواکچھ نہیں : چوہدری سرور
-
ووٹ کو عزت دینے کا مطالبہ کرنے والے ووٹ کی بجائے جتھوں کے ذریعے حکومت تبدیل کرنا چاہتے ہیں، فردوس عاشق
-
مظفر آباد سے کراچی تک عوام وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے تنگ ہیں اور حکمرانوں سے جان چھڑوانا چاہ رہے ہیں‘ سراج الحق
-
پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے میں صرف 3 ہزار لوگ تھے، شیخ رشید
-
وفاقی حکومت کی تمام تر نااہلیوں کے باوجود پاک سر زمین پارٹی نے مثبت سیاست کی ہے،سید مصطفی کمال
-
24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں مزید 17 مریضوں کی اموات ہو ئی،سید مراد علی شاہ
-
انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.