دکھی انسانیت کی خدمت دنیا میں سکون اور آخرت میں بخشش کا زریعہ ہے،ہم سپیشل لوگوں کی خدمت کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 5 اپریل 2024 16:53

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق،ایس پی خرم اقبال اور پاکستان کے معروف سماجی رہنما محمد نوید اشرف نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت دنیا میں سکون اور آخرت میں بخشش کا زریعہ ہے،سپیشل پرسن لوگوں کو حکومت اور ادارے اگر سہولیات فراہم کریں تو یہ دنیا کے مفید شہری بن سکتے ہیں،ہم سپیشل لوگوں کی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ،حکومت آزاد کشمیر سپیشل افراد کی فلاح وبہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کے ساتھ ساتھ ان کے لیے سپیشل تعلیم وتربیت کا اہتمام بھی کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الاتحاد ویلفیئر چیڑان کاچہ باغ آزاد کشمیر اور انٹرنیشنل سوشل ورکر سپیشل پرسن کی آواز نمائندہ سپیشل پرسن محمد نوید اشرف آ صف ہینڈی کیپ ہائوس پسرور (سیالکوٹ) کی طرف سے ام مکتوم بلائنڈ فائونڈیشن کے آفس میں رمضان پیکج کی تقسیم کی تقریب سے بحیثیت مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے بانی صدر الاتحاد ویلفیئر چیڑان کاچہ باغ آزاد کشمیرنعیم اکرم،راجہ نصیر،مشتاق احمد شیخ، ساجد حسین،حافظ ابرار احمد،حافظ کامران،مصیب ہاشمی ودیگر نے خطاب کیا ۔

اس موقع پر ام مکتوم فائونڈیشن کے ممبران کو رمضان پیکج کے ساتھ سفید چھڑی بھی تقسیم کی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق،ایس پی خرم اقبال،سوشل ویلفیئر آفیسر طارق بٹ نے پاکستان سے آئے ہوئے معروف سماجی رہنما محمد نوید اشرف کو بہترین خدمات پر سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل پرسن ہمارے ملک معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں ،ان کی دیکھ بحال کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں چائیے کہ خوشیوں کے اس تہوار میں جہاں ہم اپنے بچوں کا خیال رکھتے ہیں ،ہمیں اپنے پڑوس خاندان علاقے میں ان کی ہر ممکن مدد کرنی چائے تاکہ یہ لوگ مایوس نہ ہوں اور اپنی خوشیوں کو دوبالا کر سکیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں