راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی طرف سے آزاد کشمیر کے نامور صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

پیر 25 مارچ 2024 20:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی طرف سے آزاد کشمیر کے نامور صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر میں وزراء حکومت سردار جاوید ایوب، چوہدری قاسم مجید، معاون خصوصی سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سید عزادار حسین کاظمی، مرکزی سیکرٹری مالیات پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سید تصدق گردیزی، ایڈیشنل سیکرٹری مالیات چوہدری ربنواز طاہر، سیکرٹری جنرل پیپلز لیبر ونگ آزاد کشمیر سردار آفاق، سینئر صحافی عامر محبوب، راجہ کفیل، خواجہ اے متین، سردار زاہد تبسم، امجد چوہدری، اعجاز عباسی، بشارت عباسی، خالد گردیزی، سردار حمید، جاوید چوہدری، کاشف میر، محی الدین ڈار، سردار جاوید، کامل ایڈووکیٹ، ثاقب راٹھور، فہد راٹھور، اسفند یار راٹھور، احتشام کولی، چوہدری ظفر سعید اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کو حکومت سازی میں مدد دی تاکہ معاشی چیلنجوں سے ملکر نبرد آزما ہوا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کا منصب سنبھالنا اس ملک کی جمہوریت اور اداروں کے استحکام کے لئے ایک مثبت پیشرفت ہے۔

صدر زرداری نے اس سے قبل بھی اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کر کے جمہوریت کو مضبوط بنایا وہ وفاق کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو کئی بار بحران سے نکالا ، یہ ہمارے قائدین کی اجتماعی دانش ہے جس نے ملک کو ہمیشہ جمہوریت کی شاہراہ پر متعین رکھا اور اداروں کو مضبوط بنایا ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ جس طرح پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا وہ سب کے لئے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آزادکشمیر امور کی انچارج فریال تالپور کی ہدایات کی روشنی میں اپنے عوام کی ترقی کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ تمام تعیناتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں جن کا مقصد اداروں میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دینا ہے تاکہ ہمارے نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بڑھے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ،وزیراعظم سمیت وزراء نے اپنے اخراجات کو کم کیا ہے اور یہی بیوروکریسی کیلیے گائیڈ لائن ہے کہ غیر ترقیاتی اخراجات کو کم سے کم رکھا جائے تاکہ ہم فنڈز کا زیادہ استعمال عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر کر سکیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں