حکومت تباہ کن بارشوںسے جانی اور مالی نقصانات کا درست تخمینہ لگا کر متاثرین کی فوری امداد کرے،منتخب بلدیاتی نمائندوں کوبااختیار بناکر فنڈ ز فراہم کیے جائیں، ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن

بدھ 17 اپریل 2024 22:37

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ حکومت تباہ کن بارشوںسے جانی اور مالی نقصانات کا درست تخمینہ لگا کر متاثرین کی فوری امداد کرے،منتخب بلدیاتی نمائندوں کوبااختیار بناکر فنڈ ز فراہم کیے جائیں،جمہوریت میں بلدیاتی نمائندے ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،ممبران سمبلی کا کام قانون سازی ہے،جماعت اسلامی چہرے نہیں نظام بدلنے کی کوشش کررہی ہے،لاکھوں افراد کو جماعت اسلامی کا ممبر بنا کر آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی لائیںگے،کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہماراہدف ہے،ان خیالات کااظہارانھوںنے اپنے دورہ جہلم ویلی اور مظفرآباد کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر حاجی بشیر اعوان اور راجہ آفتاب احمد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری آسمان سے باتین کررہی ہے ،غریب کے لیے حکومت کے پاس کوئی ایجنڈ ا انظرنہیں آتا وزراء کی فوج ظفر موج قومی خزانے پر بوجھ ہے،وزراء کی تعداد کم کی جائے تاکہ وسائل بچیں اور ان وسائل سے غریبوں کے لیے ریلیف کا اہتمام کیا جائے،انھوںنے کہاکہ جماعت اسلامی اپنے محدود وسائل کے ساتھ غریب عوام کے لیے ریلیف کا اہتمام کررہی ہے یتیم بچوں کی کفالت اور بیوگان کی امداد کررہی ہے ،لیکن ریاستوں کے کام جماعتیں نہیں کرسکتیں،اسی لیے جماعت جماعت اسلامی عوام کو دعوت دے رہی ہے کہ وہ جماعت اسلامی کو اقتدار میں پہنچائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیاجاسکے اور مقبوضہ کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کیے جاسکیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں