مظفرگڑھ کی عوام کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کےلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، ممبر صوبائی اسمبلی محمد اجمل خان چانڈیہ

ہفتہ 6 اپریل 2024 19:36

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) ممبر صوبائی اسمبلی محمد اجمل خان چانڈیہ نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ شہر ہمارا ہے ، اس کی تعمیرو ترقی اور یہاں کی عوام کی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری ہے ، مظفرگڑھ کی عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کےلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا ۔یہ بات انہوں نے کارپوریٹ سوشل ریسپونسبلٹی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی اجمل چانڈیہ نے کہا کہ کارپوریٹ سوشل رسپونسبلٹی فنڈ کا مقصد علاقے کی عوام کو بنیادی سولیات کی فراہمی ہے اور شہر کی تعمیرو ترقی میں صنعتی اداروں کی شمولیت ہے تاکہ علاقے کی پسماندگی کو دور کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو کے صنعت کاروں سے پچھلے 5 سال کا کارپوریٹ سوشل رسپونسبلٹی کی مد میں جمع ہونے والے رقم اور اس کا خرچ ہونے کا ریکارڈ مرتب کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ نے کہا کہ کارپوریٹ سوشل رسپونسبلٹی سے ضلع کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ سوشل رسپونسبلٹی فنڈ سے چناب بائی پاس سے انڈس ہسپتال تک گرین بیلٹ بنایا جائے ۔صنعتی مزدوروں اوردیہاڑی دار مزدورں کے اڈوں پر سایہ دار انتظار گاہ بنائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ شہر کا زیر زمین پانی کھارا ہو تا جارہا ہے اس لئے واٹر فلٹر پلانٹس وقت کی ضروری ہے اس فنڈ سے مختلف مقامات پر واٹر فلٹر پلانٹس لگائے جائیں ۔ممبر صوبائی اسمبلی اجمل چانڈیہ نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی کام کیا جائے گا۔تمام سپورٹس گراؤنڈ کی حالت میں بہتری لائی جائے گی تاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع میسر ہوں۔ اس مواقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ نے کہا کہ کارپوریٹ سوشل رسپونسبلٹی فنڈ ضلع کی تعمیرو ترقی اور عوامی فلاح کے کاموں پر خرچ کیا جائے گا اور اس میں ہر صنعتی ادارہ تعاون کرے گا ۔ اجلاس میں ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو میں قائم مختلف صنعتی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں