گندم کی باقیات میں لگی آگ کو بجھاتے ہوئے کمسن لڑکا جھلس کر زخمی ہو گیا،

پیر 29 اپریل 2024 18:35

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) گندم کی باقیات میں لگی آگ کو بجھاتے ہوئے ایک کمسن لڑکا جھلس کر زخمی ہو گیا،ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ شاہجمال روڈ پر بستی جروار میں گندم کی باقیات کو لگی آگ بجھاتے ہوئے لاپرواہی کی بنا پر 9 سالہ دلاور ولد بشیر احمد آگ کی زد میں آ کر شدید طور سے جھلس کر زخمی ہو گیا،ریسکیو زرائع کے مطابق کمسن لڑکے کا 72 فیصد جسم آگ سے جھلس گیا ہے،ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے اطلاع ملنے پر فوراً قریبی پوائنٹ سے ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کروادیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر آگ سے متاثرہ لڑکے کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد RHC ہسپتال شاہ جمال منتقل کردیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں