سانگلہ ہل اعلیٰ سرکاری ادارے میں تعینات ڈاکٹراحمد سجاد نے انجینئرنگ مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

منگل 16 اپریل 2024 12:54

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) اعلیٰ وفاقی سرکاری ادارے میں تعینات ڈاکٹر احمد سجاد نے پروفیسر ڈاکٹر وسیم احمد کی نگرانی میں23 ۔

(جاری ہے)

2022میں خصوصی گورنمنٹ سکالرشپ کے تحت یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا سے انجینئرنگ مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی،انہوں نے ''انڈسٹری4.0پیرا ڈم میں دبلی پیداوار کے نظام کیلئے ٹرانسفارمیشنل فریم ورک ڈویلپمنٹ'' کے موضوع پر کامیابی سے پی ایچ ڈی مکمل کی، ان کی تحقیق مختلف معروف بین الاقوامی تحقیقی جرائد اور کانفرنسوں میں شائع ہو چکی ہے،گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا محمدبلیغ الرحمن نے 21ویں کانووکیشن2024 کے دوران ڈاکٹر احمد سجاد کو انجینئرنگ مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری پیش کی، ڈاکٹر احمد سجاد پاکستان سے انڈسٹری 4.0 کے شعبے میں پیش پیش ہیں، ڈاکٹر احمد پاکستان میں باوقار اور اعلیٰ سرکاری ادارے میں ذمہ دار عہدے پر خدمات انجام سر انجام دے رہے ہیں، ان کا تعلق سانگلہ ہل سے ہے، اور انہوں نے اپنے تعلیمی سفر کا آغازمقامی فوجی فاؤنڈ یشن ماڈل سکول سے میٹرک مکمل کر کے کیا، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے انہوں نے ایف ایس سی پری انجینئر اور بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی، انہوں نے نسٹ کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ اسلام آباد سے انجینئرنگ مینجمنٹ میں ایم ایس مکمل کیا ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں