مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو حکومت نے میڈیا میں اہمیت دلوائی. شیخ رشید احمد
حکومت کی میڈیا پالیسی مناسب نہیں یہ ہماری غلطی جس سے دھرنے والوں کو اتنی اہمیت ملی. وزیرریلولے کی صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم منگل 15 اکتوبر 2019 14:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بھی وکٹ کے دونوں طرف نظر آتے ہیں انہیں کہا ہے ایک طرف کھیلیں، یا آسمان پر رہیں یا پھر اپنے قدم زمین پر رکھ لیں. شیخ رشید نے کہا کہ بلاول مولویوں سے ڈرا ہوا ہے، اسے پتا ہے یہ دھرنا دیں گے اور اسلام آبادمیں دھرنے کی کوئی گنجائش نہیں شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان فیس سیونگ مانگ رہے ہیں، ہوسکتا ہے درمیانی راستہ نکل آئے اور انہیں فیس سیونگ دی جاسکتی ہے. وفاقی وزیرنے کہا کہ یہ ہماری غلطی ہے کہ ہم نے انہیں بہت زیادہ لفٹ کرائی ہے کابینہ کے اجلاس میں بھی کہا کہ ہماری میڈیا پالیسی مناسب نہیں، ہم خوامخواہ انہیں لفٹ کرارہے ہیں جس نے آنا ہے آجائے، اسلام آباد میں سب اچھے کی دھنیں بج رہی ہیں، کوئی نہ سمجھے وہاں خوف ہے. وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ سب دنیا میں اسلامی قوتوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے، مدرسے اسلام کا قلعہ ہیں اور علما قابل احترام ہیں، بعض بے وقوف طاقتیں فضل الرحمان کی دہشت گردی کی حیثیت سے تصویر پیش کررہی ہیں جو غلط ہے، مولانا ایک دو فعہ خود دہشت گردی کی نذر ہونے سے بچے ہیں. شیخ رشید نے کہا کہ ڈنڈوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پورا یقین ہے معاملات سیٹل ہوجائیں گے، جوڈو کراٹے اور بنکاک شعلے نہیں دیکھ رہا، سب اچھا دیکھ رہا ہوں‘مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے جو کچھ ہماری حکمت عملی ہے اس میں مودی پھنس رہا ہے، یہ ایک دن کی لڑائی نہیں ہے، چین میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ وقت گزارنے کا وقت ملا، سمجھتا ہوں پاک فوج ہر لمحہ کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے.
متعلقہ عنوان :
ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاکھوں نفوس پر مشتمل تحصیل سانگلہ ہل کے عوام ریلوے کی سفری سہولیات سے محروم ہو گئے
سانگلہ ہل بزرگان دین کی دین اسلام کیلئے خدمات ملت اسلامیہ کیلئے مشعل راہ ہیں، پیر فرحت حسن
سانگلہ ہل گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول میں تقسیم انعامات کی تقریب27اپریل کو ہوگی
ننکانہ صاحب نامعلوم افراد نے کار کو روکا اور فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں2افراد جاں بحق
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کی زیرصدارت بجلی چوروں کے خلاف ضلع بھر میں جاری آپریشن کے حوالے ..
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کا انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا جائزہ لینے کے لیے ایم سی ہائی سکول ..
ضلع بھر میں جعلی و مضر صحت اشیاء کی فروخت کے باعث شہری موذ ی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
سانگلہ ہل عالمی یوم الارض منایا گیا،آگاہی سیمینار کا انعقاد،پودے بھی لگائے گئے
محکمہ تعلیم ننکانہ نے تعلیمی اداروں میں ضلعی اتھارٹی کی اجازت کے بغیر تقریبات کے انعقاد پر پابندی لگادی
سانگلہ ہل استحکام پاکستان فاؤ نڈیشن کی جانب سے حاجی ملک محمد افضل کو ستارہ پاکستان میڈل سے نواز دیا گیا
سانگلہ ہل انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت کے باعث قصابوں کی چاقو چھریاں تیز
سانگلہ ہل ریت ومٹی سے بھری ٹرالیاں مقامی انتظامیہ اورمحکمہ ماحولیات کے افسران کے منہ چڑانے لگیں
ننکانہ صاحب سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت