وزیراعظم اوران کی پوری ٹیم مہنگائی کوکنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں‘چوہدری شیرزمان چٹھہ

پیر 6 دسمبر 2021 12:50

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) حکومتی غفلت کے باعث ملک میں مہنگائی برداشت سے باہر ہوچکی غریب لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے میڈیاسے گفتگو پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے تحصیل چئیرمین سانگلہ ہل چوہدری شیرزمان چھٹہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت برسراقتدار آئی ہے عوام پر اسی وقت سے مشکل وقت آ چکا ہے قوم کو ایک دن بھی سکھ کا سانس نہیں ملا انہوں نے کہا وزیراعظم اور ان کی پوری ٹیم مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیحکمرانوں کے پاس وہ کونسی گیدڑسینگھی ہے جس سے مہنگائی پر قابو پا لیں گے عوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ستائے عوام پی ٹی آئی حکومت سے مایوس ہوچکے عوام حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا ساتھ دے رہے ہیں پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لے اور فوری اقتدار چھوڑ کر الیکشن کے ذریعے اقتدار حقیقی نمائیدوں کے حوالے کرے انہوں نے کہا کہ عمران خان نیکرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگایا تھا مگر اس کے برعکس تین سال میں کرپشن میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے مہنگائی کے سونامی نے پورے ملک میں تباہی مچا دی ہے حکومتی غفلت کے باعث ملک میں مہنگائی برداشت سے باہر ہو چکی ہے غریب لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی جیب پر بوجھ بڑھا رہی ہے عام آدمی کے لیے دو کے بجائے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں