سرکل سانگلہ ہل پولیس نے علاقہ کو منشیات فروشوں کے حوالے کردیا

گلی،محلوں،چوکوں،چوراہوں اور قبرستانوں میں منشیات کی فروخت عروج پر پہنچ گئی

بدھ 17 اپریل 2024 12:01

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سرکل سانگلہ ہل پولیس نے علاقہ کو منشیات فروشوں کے حوالے کردیا۔گلی،محلوں،چوکوں،چوراہوں اور قبرستانوں میں منشیات کی فروخت عروج پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سانگلہ شاہکوٹ اور گردونواح میں اس وقت منشیات فروشی کا سلسلہ عروج پر ہے گلی محلے اور قبرستان منشیات کے عادی افراد سے بھر چکے ہیں جس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی دینا ہے جبکہ نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کیلئے مقامی پولیس نے مبینہ طور پر منشیات فروشوں سے بھاری نذرانے لے کر چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے نذرانہ نہ دینے والے منشیات فروشوں اور کاغذی کاروائی پوری کرنے کیلئے منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کر کے پریس ریلیز جاری کردی جاتی ہے اور جن پر مقدمات درج کئے جاتے ہیں وہ بھی چند دنوں پر رہا ہوکر منشیات فروشی کا دھندہ دوبارہ شروع کر دیتے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

مقامی سماجی و عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر انسدادِ منشیات ،وزیر اعلیٰ پنجاب اورا?ئی جی پنجاب سے منشیات فروشوں کے خلاف نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں