دھان کی تیزی سے گرتی ہوئی قیمت نے کاشتکاروں کو پریشان کردیا

جمعہ 15 ستمبر 2023 14:46

دھان کی تیزی سے گرتی ہوئی قیمت نے کاشتکاروں کو پریشان کردیا
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2023ء) دھان کی تیزی سے گرتی ہوئی قیمت نے کاشتکاروں کو پریشان کر دیا ،چند روز قبل دھان 15/09 فی من 5500روپے سے لے کر 6000 روپے تک منڈیوں میں خریدی جارہی تھی جو دو تین روز میں گر کر 4000 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے کاشتکار پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں کیونکہ مہنگے داموں ڈیزل بجلی کھادیں ادویات زمین کا ٹھیکہ اور دیگر فصلوں پر آنے والے اخراجات نے کاشتکاروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدر مجلس شوری آل پاکستان لمبردار ایسوسی ایشن رجسٹرڈ نارووال ڈاکٹر عبدالخالق چوہدری نے کسانوں کے وفد سے ملاقات میں کیا ۔انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا اس کا فوری نوٹس لیا جائے اور دھان کی یکدم گرتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے کیونکہ اگر یہی صورتحال رہی تو کسان خودکشی پر مجبور ہوں گیکیونکہ اس ریٹ میں کاشتکاروں کے اخراجات پورے نہیں ہو سکتے جس کی وجہ سے گندم کی کاشت میں نمایاں کمی کا خدشہ ہے جبکہ ملک میں پہلے ہی غذائی ضروریات پوری نہیں ہو رہی لہذا حکومت فوری اقدامات کرتے ہوئے کاشتکاروں کو دھان کی فصل کی اچھی قیمت دلوانے کے لیے ٹھوس اور جامع منصوبہ بندی کرے تاکہ کسان کاشتکار خوشحال ہو سکے اور ملک زرعی پیداوار میں خود کفیل ہو۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں